ممبئی:دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے بعد طلبہ کے سامنے سب سے بڑا چیلینج ہوتا ہے اپنے بہتر مستقبل کے لئے کورس اور فیلڈ کا انتخاب کرنا۔ صحیح رہنمائی نہ ہونے کے سبب اُنہیں خود کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے کون سے کورس کرنے چاہئے یا کس فیلڈ میں جانا چاہیے، اُنہیں یہ سوچنے اور سمجھنے میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع مسجد ممبئی اور اُس کے زیر اہتمام فیملی فرسٹ گائیڈنس نے ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کیریئر گائیڈنس پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے ذریعے بچے وہاں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے بہتر مستقبل کے بارے میں صحیح فیصلہ لے سکتے ہیں۔
جامع مسجد ممبئی کے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں کوکنی کمیونٹی ہال میں کیرئر گائیڈنس فیئر نویں تا بارہویں جماعت(اسکول اور جونیئر کالج) کے طلباء کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں انجمن اسلام کالج ، پالی ٹیکنیک کالسیکر ٹیکنیکل کالج، مہاراشٹرا کالج، اکبر پیربائی، رضوی کالج، منی پال یونیورسٹی اور امیٹھی یونیورسٹی سمیت متعدد کالز کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔
اس موقع مفتی اشفاق قاضی نے کہا کہ اس اہم پروگرام میں طلباء وطالبات کے لئے اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (Aptitude Test)کی سہولیات مہیا کی گئی ہے، طلبہ ماہرین فن سے رو برو گفتگو کر رہے ہیں تاکہ طلباء و طالبات کا تعلیمی سفر آسان ہوسکے۔ قاضی نے مزید کہا کہ مساجد کا تصور صرف نماز تک ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ نماز کے علاوہ دوسری سرگرمیاں مساجد سے شروع کرنا چاہیے تاکہ اس سے معاشرے کہ بھلا ہو۔ مسجد کا امام پورے معاشرے کہ امام ہوتا ہے لیکن اسے بھی مسجد تک ہی محدد کر چکے ہیں۔
اس لئے ہمیں معاشرے کی فلاح بہبود کے لیے اب اسی طرز پر پروگرام اجلاس کہ اہتمام کرنا چاہیے جو موجودہ نسل کی فلاح و بہبود کے لیے ہو اس سے اُنہیں نصیحت ملے اور جانکاری حاصل کرنے میں اُنہیں کوئی دشواری نہ ہو۔