اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں فاقہ کشی کے خلاف مہم - زیادہ تر آبادی غریب و مزدور طبقے کی

یہاں کے شہر میں زیادہ تر آبادی غریب و مزدور طبقے کی ہے جو روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں یا پھر ہفتہ واری تنخواہ پر گزر بسر کرتے ہیں۔

مالیگاؤں میں فاقہ کشی کے خلاف مہم
مالیگاؤں میں فاقہ کشی کے خلاف مہم

By

Published : May 13, 2020, 3:24 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:08 PM IST

شہر مالیگاؤں میں زیادہ تر آبادی غریب و مزدور طبقہ کی ہے جو روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں یا پھر ہفتہ واری تنخواہ پر گزر بسر ہوتا ہے۔

ایسے شنگین حالات میں شہرکے معروف سماجی کارکن رضوان بھائی بیٹری والے نے بھوک مری کے خلاف ایک مہم کی شروعات کی ہے۔

جس میں وہ ہر روز شام میں ایک وقت کا بہترین کھانا پکا کر پانچ سو سے زائد گھروں تک پکیٹ کی شکل میں تقسیم کر رہے ہیں۔

مالیگاؤں میں بھوک مری کے خلاف مہم کا حصہ بننے کیلئے رضوان بیٹری والا نے کارپوریشن کمشنر ترنمبک کاسار اور ڈی وائی ایس پی رتناکرنولے سے خاص ملاقات کی۔

انہیں اس مہم کے بارے میں تفصیلات پیش کی، نیز انھیں اس مہم میں شرکت کیلئے مدعو بھی کیا ہے۔

شہر مالیگاؤں میں یوں تو مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیف کا کام جاری ہے۔ ان سب فلاحی کاموں میں رضوان بھائی بیٹری والا کی بھوک مری کے خلاف مہم قابل ستائش عمل ہے ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details