ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں کے کیمپ علاقے کی قدیم سوموار بازار میں کارپوریشن کی جانب سے 100 سے زائد شاپنگ سینٹرز کئی برسوں قبل تعمیر کئے گئے ہیں لیکن اب تک ہاکرس میں انہیں تقسیم نہیں کیا گیا۔
بدعنوانی کے خلاف دھرنا، ویڈیو ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دھرنے میں شامل ذمہ داران نے ان تفصیلی گفتگو کی۔
مالیگاؤں سنگھرش سمیتی کے صدر سنجے دوشی نے کہا کہ 'کارپوریشن کے اعلی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے آپسی معاملے میں سوموار بازار کیمپ کا ہاکرس زون تعمیر ہونے کے بعد سے ہی بدعنوانی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں ناجائز تجاوزات میں اضافہ ہوا ہے لیکن کارپوریشن کی جانب سے شاپنگ سینٹرز اور احاطے کی تقسیم کر دی جائے تو روزگار بڑھے گا۔
شاپنگ سینٹرز کی تقسیم میں بدعنوانی کے خلاف دھرنا آمہی مالیگاؤنکر تنظیم کے صدر نکھل پوار نے کہا کہ 'اگر کارپوریشن اس جانب توجہ دے تو کروڑوں کی آمدنی ہو سکتی ہے، سوموار بازار کیمپ میں ہاکرس میں شاپنگ اور صحن کی تقسیم جلد از جلد ہو، اس بے مدت دھرنا کا مقصد بے روزگاری اور بازار کے اطراف سے ناجائز تجاوزات ختم کرنا بھی ہے، اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ہم روزآنہ صبح دس سے شام پانچ بجے تک گاندھی مجسمہ پر کارپوریشن کے خلاف بے مدت احتجاج جاری رکھے گے۔