اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی : چلتی کار میں بھیانک آتشزدگی - burning car

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع مانکولی فلائی اوور پر ایک تیز رفتار کار میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اورسڑک پر آمد ورفت متاثر رہا۔

بھیونڈی : چلتی کار میں بھیانک آتشزدگی

By

Published : Nov 25, 2019, 2:20 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع مانکولی فلائی اوور پر ایک تیز رفتار کار میں اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا مگر ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا.

پولیس ذرائع کے مطابق الہاس نگر کے تاجر دنیش اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے واپس لوٹ رہے تھے کار ممبئی ناسک شاہراہ کے مانکولی فلائی اوور بریج پر ہی پہنچی تھی کہ کار سے دھواں اٹھنے لگا یہ دیکھ فوراً کار ڈرائیو کررہے دنیش نے کار کو بریج کر ہی کنارے لگاتے ہوئے کار میں سوار چاروں افراد کو باہر نکالا اور اسکے کچھ ہی وقفہ میں کار آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی آتشزدگی کی وجوہات کار میں شارٹ سرکٹ ہونا بتایا جارہا ہے. اس حادثہ کی اطلاع پاتے ہی نارپولی پولیس کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر درہم برہم ٹریفک کے نظام اور ہونے والے حادثہ کہ تفصیلات کی بنیاد پر معاملہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details