اورنگ آباد: اورنگ آباد اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کرکے چھترپتی سمبھاجی نگر اور دھارا شو کرنے کا این او سی مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بامبے ہائی کورٹ میں شہروں کے نام تبدیل کرنے پر اعتراض جتاتے ہوئے پی ای ایل داخل کی گئی تھی۔ کچھ مہینوں سے معاملہ عدالت میں زیر غور تھا اور 27 مارچ کو بامبے ہائی کورٹ میں شہر تبدیلی نام کی شنوائی ہونی تھی جس سے لوگوں کو بہت زیادہ امیدیں تھیں کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد شہر کے نام پر فیصلہ آجائے گا لیکن عدالت نے بحث کے بعد نام تبدیلی معاملے کی سماعت کو چار ہفتے تک آگے بڑھا دیا ہے اور آئندہ سماعت 24 اپریل کو ہوگی، پٹیشن داخل کرنے والے ہشام عثمانی کا کہنا ہے کہ عدالت نے بتایا کہ عدالت کی آئندہ سماعت ہونے تک اورنگ آباد شہر کے نام تبدیل نہیں کیے جائیں گے۔
Aurangabad Name Change Row اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پر بامبے ہائی کورٹ میں 24 اپریل کو سماعت کو ہوگی - چھترپتی سمبھاجی نگر
بامبے ہائی کورٹ میں اورنگ آباد نام تبدیلی سے متعلق پی آئی ایل داخل کرنے والے ہشام عثمانی نے بتایا کہ بامبے ہائی کورٹ میں 27 اپریل کو دیر شام تک بحث ہونے کے بعد کورٹ نے مزید سماعت کے لیے 24 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :Renaming of Aurangabad and Osmanabad اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر عوامی ردعمل
اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ نے اورنگ آباد شہر کے تبدیلی نام کو لے کر اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس سے کہا تھا کہ شہر تبدیلی نام کو لےکر نوٹیفیکیشن جاری کیے جس سے شہریان تبدیلی نام پر اپنے اعتراضات اور حمایت فورم بھریں۔ جس کے بعد 27 مارچ تک شہریان کو اعتراضات فارم داخل کرنا تھا اس دوران اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شہر کے تبدیلی نام کے اعتراضات اور حمایت میں فارم جمع کرائیں گے۔ ان اعتراضات فورم کی گنتی ہونے کے بعد ساری تفصیلات عدالت کو بتائی جائے گی کہ کتنے لوگوں نے حمایت میں فارم بھرا ہے اور کتنے لوگوں نے شہر تبدیلی نام کی مخالفت کی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ میں شہر تبدیلی نام کو لے کر دو پیٹیشن داخل کی گئی تھی پہلی پیٹیشن مشتاق احمد نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدل کو لیکر داخل کیا تھا اور دوسری پیٹیشن ہشام عثمانی نے داخل کیا تھا جس کی پیروی ایڈوکیٹ ایس ایس قاضی کر رہے ہیں۔