اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bombay High Court acquitted Sai Baba بمبئی ہائی کورٹ نے ماؤنواز کیس میں سائی بابا اور پانچ دیگر کو بری کیا

بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے ممنوعہ ماؤنواز تنظیم سے تعلق کے الزام سے جمعہ کو دہلی یونیورسٹی کے سابق ترجمان جی این سائی بابا اور پانچ دیگر کو بری کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ مارچ 2017 میں، مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کی ایک سیشن عدالت نے سائی بابا اور دیگر کو ماؤنواز تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔Bombay High Court acquitted Sai Baba

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 14, 2022, 5:02 PM IST

ناگپور:بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے ممنوعہ ماؤنواز تنظیم سے تعلق کے الزام سے جمعہ کو دہلی یونیورسٹی کے سابق ترجمان جی این سائی بابا اور پانچ دیگر کو بری کرنے کا حکم دیا۔Bombay High Court acquitted Sai Baba

جسٹس روہت دیو اور انیل پنسارے کی بنچ نے سیشن کورٹ کے ذریعہ ان لوگوں کو عمر قید کے 2017 کے حکم کو چیلنج کرنے والی سائی بابا کی عرضی پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ ڈویژن بنچ نے باقی پانچ دیگر کو اس معاملے میں اپیل کرنے کی اجازت دی اور انہیں بھی بری کر دیا۔ کیس کی سماعت سے قبل ایک کی موت ہو گئی۔

بنچ نے فوری طور پر ان لوگوں کی جیل سے رہائی کا حکم دیا کیونکہ وہ کسی دیگر کیس میں ملزم نہیں ہیں۔ مارچ 2017 میں، مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کی ایک سیشن عدالت نے سائی بابا اور دیگر کو ماؤنواز تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Bombay High Court on Ghati Hospital بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں امتیاز جلیل کی کامیاب پیروی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details