جماعت اسلامی ہند کے اس کیمپ کا مقصد حضرت محمدﷺ کی تعلیمات اور انسانیت کی خدمت کو عملی طور پر عام لوگوں تک پہنچانا تھاْ
اورنگ آباد: جماعت اسلامی ہند کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کمیپ - بلڈ ڈونیشن
ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے چار مراکز پر بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا۔
عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے شہر کے چار مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد حضرت محمدﷺ کی تعلیمات اور انسانیت کی خدمت کو عملی طور پر عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
جماعت کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں چاروں مراکز پر بڑے پیمانے پر عوامی تعاون حاصل ہورہا ہے۔ بلڈ ڈونیشن کمیپ میں ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ جماعت کے ذمہ داروں کے مطابق چاروں کیمپ میں دو ہزار سے زیادہ بوتلیں جمع ہوئی ہیں۔