کورونا وائرس سے متاثر مریضوں اور شہر کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر نے کورونا متاثر مریضوں کے علاج کے دوران لاپرواہی اور کووڈ19 اسپتال کے انتظامات اور شہر کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی کم تعداد کو لیکر شدید ناراضگی ظاہر کی۔
مہاراشٹرقانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر کا بھیونڈی دورہ بھیونڈی میں کووِڈ متاثر مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی کمی اور انہیں دی جانے والی تنخواہ پر سوال اٹھایا اور کارپوریشن انتظامیہ کو صلاح دی کہ دوسرے شہروں کے مقابلہ بہتر تنخواہ فراہم کی جائے تاکہ ڈاکٹر کی کمی دور ہوسکے۔
ریاستی حکومت کے بحران کے سوال پر انہوں نے واضح طور پر کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس صاف لفظوں میں کہہ چکے ہیں کہ کورونا وبا کے اس دور میں وہ سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں اور ان کی موجودہ سرکار کو کمزور کرنے کی کوئی منشاء نہیں ہے۔