اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agripada Urdu Learning Centre کیا اگریپاڑہ علاقے میں اردو لرننگ سنٹر کی جگہ آئی ٹی آئی تعمیر ہوگا؟ - یامنی یشونت جادھو

ممبئی کے بائیکلہ اگریپاڑہ علاقے میں اردو لرننگ سنٹر کو لیکر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ مقامی رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو اُن کے شوہر شندے سینا کے لیڈر یشونت جادھو نے علاقے کے لوگوں سے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ یہاں اردو لرننگ سنٹر قائم کیا جائے گا لیکن موجودہ سیاست میں تبدیلی کے بعد موجودہ حکومت کے کچھ سیاسی لیڈران اب یہاں اردو لرننگ سنٹر کی مخالفت کررہے ہیں۔ سیاسی لیڈران یہاں اردو لرننگ سنٹر کے بجائے آئی ٹی آئی سنٹر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Agripada Urdu Learning Centre

کیا اگریپاڑہ علاقے میں اردو لرننگ سنٹر کی جگہ آئی ٹی آئی تعمیر ہوگا۔۔۔؟
کیا اگریپاڑہ علاقے میں اردو لرننگ سنٹر کی جگہ آئی ٹی آئی تعمیر ہوگا۔۔۔؟

By

Published : Dec 8, 2022, 2:28 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے اگریپاڑہ علاقے میں ایک اردو لرننگ سنٹر تھا جو گزشته کئی برسوں سے علاقائی سیاست اور حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے بدحالی کا شکار رہا۔ علاقے میں مسلم وووٹ بینک ہے، اس لیے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور اردو کی ترقی کے بارے میں بات کرنا یہاں جتنا آسان ہے اسے عملی جامہ پہنانا اتنا ہی مشکل ہے۔ علاقے میں مسلم ووٹ بینک کی سیاست اپنے عروج پر ہے اسلئے مسلمانوں کو اردو لرننگ سنٹر کو لیکر امیدیں بھی وابستہ ہیں۔ لیکن اسی درمیان بی جے پی لیڈر نیلیش رانے نے اردو لرننگ سنٹر کے اس تعمیراتی کام میں ایک نیا شگوفہ چھوڑ دیا۔ جس میں انہوں نے اس جگہ پر اردو لرننگ سنٹر کے بجائے آئی ٹی آئی سنٹر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رانے کے اس مطالبے کے بعد اردو لرننگ سنٹر اور اسے تعمیر کرنے کا دعویٰ کرنے والے یشونت جادھو اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

کیا اگریپاڑہ علاقے میں اردو لرننگ سنٹر کی جگہ آئی ٹی آئی تعمیر ہوگا۔۔۔؟

کچھ مہینے قبل ہی علاقے کے ایسے لوگ جو اردو کی خیرخواہی کے لئے سرگرم ہیں انہوں نے ایک مہم چلانے کی بات کہی تھی لیکن جیسے ہی احتجاج کی بات ہوئی تو پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مہم شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوگئی۔ جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس بارے میں شیوسینا رہنما یشونت جادھو سے بات کرنا چاہا تو انہوں نے اس پر کسی بھی طرح کی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ کچھ مہینے قبل ان کے اسی جگہ پر بڑے بڑے بورڈ آویزاں تھے جن میں اردو لرننگ سنٹر کے تعمیراتی کام کو لیکر انہیں ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی گئی تھی ۔ Agripada Urdu Learning Centre

گزشتہ برس سابق ریاستی اقلیتی وزیر نواب ملک نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ ممبئی میں اردو لرننگ سنٹر قائم کیا جائیگا جس سے وہاں اردو زبان کی ترقی کے بارے میں نمایاں کارکردگی انجام دی جائینگی اس کے کچھ مہینے بعد ہی اس علاقے میں اسمبلی انتخاب ہوا جس میں شیوسینا امیدوار یامنی یشونت جادھو پہلی بار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئیں ۔ انہوں نے ایم آئی ایم سے وارث پٹھان اور کانگریس کے مدھو چوہان کو شکست دی۔وہیں مہاراشٹر میں سیاسی رسہ کشی کے دوران کام نہیں ہوسکا۔ وہیں مہا وکاس اگھاڑی حکومت گرنے کے بعد شیوسینا میں دو گروپ ہوئے ایک گروپ شندے سینا اور دوسرا گروپ اودھو سینا یشونت جادھو اور يامنی یشونت جادھو نے شندے سرکار کا ہاتھ تھاما اور اس دوران نظریات بدل گئے اُردو لرننگ سنٹر کی جگہ تعمیراتی کام جاری ہے لیکِن یہ اردو لرننگ سینٹر بنے گا یا نتیش رانے کے مطالبے کے بعد آئی ٹی آئی یہ دیکھنے والی بات ہوگی ۔Agripada Urdu Learning Centre

یہ بھی پڑھیں : Mumbai Railway Threat ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی

ABOUT THE AUTHOR

...view details