ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی پارلیمانی حلقے میں بی جے پی کے حامیوں کی طرف سے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ایک دلچسپ اسٹال کھولا گیا ہے، جہاں پر بی جے پی کو ووٹ دینے کے عوض مفت پانی پوری، چائے اور آدھی قیمت پر سبزی فراہم کی جارہی ہے۔
'مودی کو ووٹ دو چائے مفت پی لو'
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے ہر سیاسی پارٹی عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مشغول ہے، کئی سیاسی رہنماوں پر تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے باعث پابندی بھی لگی لیکن پھر بھی یہ جماعتین باز نہیں آتیں، کھلے عام لوگوں کو لالچ دیکر ووٹ کے مطالبے میں منہمک ہیں۔
BJP
اسٹال پر کافی چہل پہل رہتی ہے ہر روز سیکڑوں افراد یہاں آتے ہیں اور مفت کے ناشتے کا لطف اٹھاتے ہیں۔ اسٹال کے باہر بی جے پی کے حامی بینر لیے دکھائی دیتے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہیں کہ 'مودی کو ووٹ دو چائے مفت پی لو'۔
ایک خصوصی پارٹی کی حمایت میں اعلانیہ اس طرح سے ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کا سلسلہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہیں لیکن الیکشن کمیشن اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔