اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Mahila Morcha Presidentعرفی جاوید کو مجھے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں:چترا واگھ

بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدرچترا واگھ نے ایک بار پھر عرفی جاوید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اس کو(عرفی جاوید) کو کوئی دھمکی دینے کی ضرورت ہے۔مجھے اس کے کم پکڑے پہنے پراعتراض ہے باقی وہ کیا کر رہی ہے کیا نہیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔BJP Mahila Morcha President Chitra Wagh Criticise

عرفی جاوید کو مجھے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں۔ چترا واگھ
عرفی جاوید کو مجھے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں۔ چترا واگھ

By

Published : Jan 16, 2023, 6:18 PM IST

عرفی جاوید کو مجھے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں:چترا واگھ

اورنگ آباد:اداکارہ عرفی جاوید اور بی جے پی خاتون ریاستی صدر چترا واگھ کے درمیان تنازع مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

عرفی جاوید نے کہا ہے کہ چترا واگھ نے انہیں دھمکی دی ہے۔ وہ خود کو اب غیر محفوظ سمجھ رہیں ہیں۔ انہوں نے خاتون کمشین سے سیکوریٹی مہیا کرانے کی اپیل ہے۔

چترا واگھ نے کہا کہ کوئی مذہب کہتا ہے کہ کیا آپ سڑکوں پر کم کپڑے پہن کر فحش حرکتیں کریں۔ عرفی کے اسٹوڈیو اور گھر میں برہنہ گھومنے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بیچ راستے پر کم کپڑے پہن کر نہ گھومے۔ مہاراشٹر کے لوگوں کے لئے میں نے عرفی جاوید کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ مجھے اس پر مہاراشٹر کے لوگوں کی طرف سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرفی کی حرکات کے خلاف قانون میں کارروائی کی گنجائش موجود ہے۔ حکومت اور پولیس اپنی سطح پر میری شکایت پر کام کر رہی ہے ۔کل ہی پولیس نے میری شکایت پر عرفی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

چترا واگھ نے کہا کہ اگر عرفی جیسے لوگوں کا ننگا ناچ بند نہیں ہوا تو ممبئی کے بعد اورنگ آباد جیسے شہروں کے چوکوں پر بھی فحش حرکتیں دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مہاراشٹر بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر نے کہا کہ میرے انتباہ کے بعد عرفی دو بار گھر سے باہر آئی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بدلنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Demolition of An Ancient building ممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا

عرفی نے خواتین کمیشن سے شکایت کی جِس پر چترا واگھ نے کہاکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دیتی۔ میں نے عرفی کو ضرور خبردار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details