اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرد پوار پر پی ایچ ڈی کرنے کا خواہاں ہوں: بی جے پی لیڈر - قومی سیاست

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے سابق مرکزی وزیر شرد پوار کے تعلق سے طنزاً کہا کہ وہ ان پر پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔

شرد پوار پر پی ایچ ڈی کرنے کے خواہ
شرد پوار پر پی ایچ ڈی کرنے کے خواہ

By

Published : Feb 14, 2020, 10:30 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:31 AM IST

بتا دیں کہ شرد پوار، بی جے پی پر اکثر و بیشتر تنقید کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دہلی کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر بھی بی جے پی کو کھری کھوٹی سنائی تھی اور کہا تھا کہ بی جے پی کی شکست کا سلسلہ اب شروع ہو چکا ہے جو متواتر جاری رہے گا۔

پوار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'بی جے پی ملک کے لیے ایک تباہی ہے، پٹیل نے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تبصرہ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں کیوں کہ مراٹھا کے طاقتور اس رہنما کی پارٹی میں 10 سے زیادہ ممبران لوک سبھا کے لیے منتخب نہیں ہوسکے ہیں'۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ وہ صرف پانچ سے چھ ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ پوار کے قومی سیاست کرنے کے انداز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اپنی پارٹی سے بہت کم اراکین پارلیمنٹ ہونے کے باوجود بھی وہ قومی سیاست کے مرکزی دھارے میں بنے رہنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں پوار صاحب کی ان ساری صلاحیتوں کو جاننے کا مشتاق ہوں اور اگر مجھے موقع مل جائے تو میں ان پر پی ایچ ڈی کروں گا'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details