بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے آج ٹوئٹر کے ذریعہ ایک ’بریکنگ نیوز‘ شیئر کی۔
امیتابھ بچن نے اپے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ جیوی کے مرد و خواتین، اس گھنٹہ کی خبر، بریکنگ نیوز، کیا آپ یقین کریں گے۔ ایک چمکاڈر جلسہ میں تیسرے فلور پر میرے کمرہ میں گھس آیا، بڑی مشکل سے اسے باہر نکالا گیا۔ کورونا پیچھا چھوڑ ہی نہیں رہا!!!‘۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ان کے بنگلہ جلسہ میں ایک چمکاڈر گھس آیا، جسے نکالنے کےلیے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔