اس لوٹ کی تفتیش کررہی بھیونڈی کرائم برانچ یونٹ دو نے لوٹ پاٹ میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کر مسروقہ الکٹرانک مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے آمنے گاؤں میں واقع ویرہاوس شاپ سے موبائل فون، ٹی وی، ریفریجریٹر سمیت دیگر الکٹرانک سامان سے بھرا مالبردار ٹرک بھیونڈی کے نائیگاؤں علاقے سے گزرتا ہوا نوی ممبئی جارہا تھا۔
اسی درمیان طیب مسجد کے نزدیک سوئفٹ کار میں سوار لٹیروں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کی پٹائی کردی اور 10 لاکھ تیس ہزار 532 روپے مالیت کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
ٹرک ڈرائیور کی شکایت پر شانتی نگر پولیس اشٹیشن میں مقدمہ درج کرایاگیا جس کے بعد شانتی نگر پولیس اور بھیونڈی کرائم دونوں نے تفتیش شروع کردی تھی۔
اسی درمیان کرائم برانچ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اکشئے باجی راو پاٹل اور پرلہاد باجی راو پاٹل نامی دو ملزمین کو گرفتار کر تقریباً سات لاکھ روپے کا مشروقہ الکٹرانک مال برآمد کر بھیونڈی کورٹ میں پیش کیا۔
کورٹ نے دونوں ملزمین کو 6 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے. کرائم برانچ ٹیم دیگر فرار ملزمین کو سرگرمی سے تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
کلیان کرائم برانچ نے موبائل اور طلائی ریوزارت لوٹنے والے شاطر اپیدار جعفر ایرانی نامی ملزم کو گرفتار کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے