اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال گیس سانحہ کا مفرور مجرم ناگپور سے گرفتار

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بھوپال کے یونین کاربائیڈ گیس سانحہ کے مجرم کو مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے گرفتار کیا ہے، یہ سابق ملازم ہے جو گزشتہ 6 برسوں سے فرار تھا۔

بھوپال گیس سانحہ
بھوپال گیس سانحہ

By

Published : Feb 20, 2020, 10:40 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:29 PM IST

سی بی آئی کے ایک افسر نے اس بابت بتایا کہ 'ایجنسی نے یونین کاربائیڈ کے سابق ملازم کو منگل کو ناگپور سے گرفتار کیا، سابق ملازم کو بھوپال کی ایک عدالت نے گیس سانحہ معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا تاہم وہ سال 2016 سے فرار تھا۔

قابل غور ہے کہ تین دسمبر 1984 کو یونین کاربائیڈ فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بھوپال میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ اس کے اثرات اب بھی وہاں موجود ہیں۔

سی بی آئی نے اس معاملہ کی جانچ 12 دسمبر 1984 کو شروع کی تھی۔

بھوپال کی ایک عدالت نے سنہ 2010 میں یونین کاربائیڈ کی بھارتی یونٹ کے صدر كیشو مہندرا اور منیجنگ ڈائیریکٹر وی پی گوکھلے سمیت آٹھ ملازمین کو مورد الزام ٹھہرایا تھا اور سبھی کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details