ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی سے ملحق پڑگھا علاقے میں ایک 20 برس کے نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے پورے علاقے میں زبردست سراسیمگی پھیل گئی۔ پولیس نے لاش کا پنچ نامہ کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ اہل خانہ کی شکایت پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
بھیونڈی: نوجوان کا دھار دار ہتھیار سے قتل - بھیونڈی پولیس
بھیونڈی میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
بھیونڈی: نوجوان کا دھار دار ہتھیار سے قتل
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے کرنجوٹی کا رہائشی نارائن آکاش شیلار(20) نامی نوجوان لاک ڈاؤن کے دوران کالج بند ہونے کے سبب ایک نجی کمپنی میں نوکری کررہا تھا۔ کل دیر شام سے وہ لاپتہ تھا سنیچر کو اس کی دھار دار ہتھیار سے قتل کی ہوئی لاش اطراف میں واقع کھاڑی سے برآمد ہوئی۔
شناخت کے بعد اس کے اہل خانہ نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف پڑگھا پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس قتل کی تحقیقات پڑگھا پولیس باریک بینی سے کررہی ہے۔