رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ ان کی پہلی ترجیح تعلیم ہوگی اور شہر کی تمام اسکولوں کے لیے بہتر سہولیات اور طلباء کو اچھی تعلیم سے آراستہ کرنا ان کا مقصد ہوگا۔
بھیونڈی: رکن اسمبلی رئیس شیخ سے خصوصی گفتگو
مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی سے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے رئیس شیخ سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو۔
رکن اسمبلی رئیس شیخ
رئیس شیخ نے کہا کہ 'ممبئی سے قریب ہونے کے باوجود یہ شہر ترقی سے محروم ہے اس لیے وہ بھیونڈی کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔