اردو

urdu

ETV Bharat / state

طالبہ کی خودکشی - bhiwandi school

ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر کے انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول کی ایک طالبہ نے اسکول کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

طالبہ کی خودکشی

By

Published : Aug 21, 2019, 8:24 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:47 PM IST

اطلاعات کے مطابق ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر کے معروف ادارے انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول کی پانچویں منزل سے دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم مبشرہ بانو بنت نورالدین شیخ نامی طالبہ نے کود کر خودکشی کر لی۔

طالبہ کی خودکشی

بتایا جا رہا ہے کہ مبشرہ بانو کا دسویں جماعت کا ٹیسٹ چل رہا تھا۔ ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد اس نے پانچویں منزل پر پہنچ کر چھلانگ لگا دی۔

اس واقعے کے بعد دیگر طلبا میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے اور اس حادثے کے بعد کئی طلبا بے ہوش ہو گئے تھے۔

اس خبر کو سنتے ہی اسکول انتظامیہ نے طالبہ کو مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکڑز نے انہیں مزید علاج کے لیے ممبئی کے سائن ہسپتال میں منتقل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

اس واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بھیونڈی پولیس کے افسران بھی اسکول پہنچے اور وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details