اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhiwandi Police Summon Nupur Sharma: بھیونڈی پولیس نے نُپور شرما اور نوین جندل کو طلب کیا - نُپور شرما کے خلاف احتجاج

مہاراشٹر کی بھیونڈی پولیس نے بی جے پی کی معطل ترجمان اور گُستاخ رسول نُپور شرما کو کل (پیر کو) بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ بی جے پی سے نکالے گئے نوین کمار جندل کو بھی تھانے ضلع کی بھیونڈی پولیس نے 15 جون کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کہا ہے۔ Nupur Sharma Derogatory Remark on Prophet Mohammed

بھیونڈی پولیس نے نُپور شرما کو طلب کیا
بھیونڈی پولیس نے نُپور شرما کو طلب کیا

By

Published : Jun 12, 2022, 12:38 PM IST

تھانے:مہاراشٹر کی بھیونڈی پولیس نے گُستاخ رسول نُپور شرما کو حضرت محمد ﷺ کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ یہ اطلاع بھیونڈی پولیس کے ایک اہلکار نے دی۔ سینئر پولیس انسپکٹر چیتن کاکڑے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نُپور شرما کے علاوہ بی جے پی کے نکالے گئے نوین کمار جندل کو بھی تھانے ضلع کی بھیونڈی پولیس نے 15 جون کو نبی کریم ﷺ کے بارے میں قابل اعتراض ٹویٹس پر اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی پولیس نے 30 مئی کو رضا اکیڈمی کے ایک نمائندے کی شکایت کے بعد نُپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے نوین جندل کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

قبل ازیں تھانے میں ممبرا پولیس نے نُپور شرما کو 22 جون کو ان کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا تاکہ وہ اپنے اوپر لگے الزامات پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ ممبئی پولیس نے انہیں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر محمد ﷺ کے بارے میں نازیبا تبصرے کے سلسلے میں 25 جون کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ پولیس نے متعلقہ نیوز چینل سے بحث کی ویڈیو بھی طلب کی تھی۔ Protest Against Nupur Sharma

واضح رہے کہ ایک ٹی وی چینل پر ڈیبیٹ کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں گُستاخی کی تھی، اس نتیجے میں ملک سمیت بین الاقوامی سطح پر احتجاج ہوئے تھے جس کے بعد بی جے پی نے 5 جون کو گُستاخ رسول اور بی جے پی کی ترجمان نُپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا اس کے ساتھ ہی دہلی بی جے پی میڈیا کے سربراہ نوین جندل کو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز تبصروں کے بعد بھارت اور اور خلیجی ممالک میں غم و غصے کی وجہ سے نکال دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details