اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑکوں کی بدحالی کے خلاف مہاراشٹر نونرمان سینا کا احتجاج - مہاراشٹر نونرمان سینا

مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں سڑکوں کی خستہ حالی اور کھلی گٹروں سمیت بند گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے جیسے اہم عوامی مسائل کے خلاف ایم این ایس کے ودیارتھی سینانے میونسپل انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

سڑکوں کی بدحالی کے خلاف مہاراشٹر نونرمان سینا کا احتجاج

By

Published : Jul 12, 2019, 8:41 PM IST

نارپولی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔

مظاہرین کے مطابق بھیونڈی میں جگہ جگہ جان لیوا گڑھے ہونے کے علاوہ شہر کی زیادہ تر گٹر یا تو کھلی ہیں یا ان کے مین ہول سے ڈھکن غائب ہیں۔جس سے کے جی سے لے کر جونیئر کالج تک پڑھنے والے ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سڑکوں کی بدحالی کے خلاف مہاراشٹر نونرمان سینا کا احتجاج

مظاہرین نے میونسپل انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگرجلد ہی راستوں کی مرمت نہیں کی گئی تو منسے اپنے اسٹائل میں کارپوریشن میں گھس کرافسران کو لاکر ان گڑھوں میں کھڑا کرے گی۔

منسے تھانے ضلع (دیہی) ودیارتھی سیناکے صدر سنتوش سالوی قیادت میں یوگیش دھلے، تعلقہ صدر پریش چودھری، ہرشد پاٹل وکثیر تعداد میں منسے کے کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details