رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ 'انہیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ ازسر نو تعمیر کیے گئے فلائی اوور پر گڑھے ہو گئے ہیں۔ اس شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے ایم ایم آر ڈی اے کے افسران سے رابطہ کیا اور گڑھے کو بھرنے کا کام شروع کرایا۔'
بھیونڈی : رکن اسمبلی رئیس شیخ کا ہنگامی دورہ انہوں نے بتایا کہ افسران کی ٹیم کو فلائی اوور کے نیچے آر سی سی سڑک کی دونوں جانب لگائے گئے پیور بلاک کی کوالٹی اور آر سی سی کے برابر نہ لگانے پر سرزنش کی گئی اور اسے درست کرنے کی تاکید کی گئی کیونکہ اس طرح کی لاپروائی سے موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
رکن اسمبلی کے اس ہنگامی دورے کے دوران میونسپل افسران، پی ڈبلیو ڈی، ایم ایم آر ڈی اے افسران اور ترقیاتی کاموں کو کرنے والے ٹھیکیدار کمپنی کی ٹیم موجود تھی۔
رئیس شیخ اور ان کی ٹیم نے بھیونڈی شہر کے کلیان ناکہ واقع فلائی اوور کے نیچے ہونے والے ٹریفک جام کے انتہائی سنگین مسئلے پر افسران سے کہا کہ پیور بلاک کا کام جلد پورا کیا جائے کیونکہ شہر میں ٹریفک جام سے عوام کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
انہوں نے دونوں محکموں کے درمیان تال میل نہ ہونے پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور پربھاگ ایک اور دو کے انجینئر سچن نائک اور ونود متے کو دو ٹوک کہا کہ 'وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں کیونکہ سڑکوں پر ہونے والے گڑھوں سے عوام کو شدید دشواریاں ہورہی ہیں، اس طرح کی تمام شکایتوں کو حل کر اس کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔'