اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2019, 9:41 AM IST

ETV Bharat / state

بھیونڈی :موسلادھار بارش سے علاقے زیر آب

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں گذشتہ شب سے ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کی اہم شاہراہیں اور بازار زیرِ آب ہوگئے۔

شہر بھیونڈی

شہر کے مارکیٹ علاقے تین بتی میں سیلابی کیفیت ہے اور سینکڑوں دکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جبکہ شہر کے نشیبی علاقے کے مکانات اور پاورلوم کارخانوں میں بھی بارش کے پانی داخل ہونے کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک برباد ہوگئی ہیں۔

گذشتہ کئی دنوں سے وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے ممبئی ناسک شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام ہے۔

شہر بھیونڈی

اس شاہراہ سے آمد ورفت کرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہر کے کنارے سے گزرنے والی كامواری ندی کے علاقوں واڑہ امباڈی اور وجریشوری سے لگی ہوئی تانسا، بابگاؤں اور سرولی میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے

شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں، شہر کے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ، علاقے میں بارش کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ۔

نالوں کی صفائی بہتر طریقے سے نہ ہونے کے سبب شہریوں میں میونسپل انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details