اردو

urdu

By

Published : May 13, 2020, 11:05 PM IST

ETV Bharat / state

بھیونڈی:کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 61

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی اور مضافات میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بھیونڈی:کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 61
بھیونڈی:کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 61

کارپوریشن حدود میں چار نئے مریضوں کی تصدیق کے ساتھ پازیٹو مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے، جبکہ بھیونڈی دیہی علاقے میں مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔
بھیونڈی:کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 61

کل مریضوں کی تعداد 61 تجاوز کرچکی ہے، جبکہ شہر اور دیہی علاقے کے کل 18 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔


بدھ کوایک 6 سالہ بچی اور ایک 12 سالہ لڑکے سمیت کورونا سے متاثرکل 7 مریضوں نے کورونا کو شکست دیا۔

اندرا گاندھی اسپتال پر ان مریضوں کے ڈسچارج کے موقع پر اسپتال کے عملے کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پھول برساکران صحت مند مریضوں کا استقبال کیا۔


واضح رہے کہ بدھ کا دن بھیونڈی کے لئے راحت بھرا دن رہا جب اندرا گاندھی اسپتال سے 7 مریض صحت مند ہوکراپنے اپنے گھرروانہ ہوگئے۔

ان میں ویتال پاڑہ کی ساس بہو، تنڈیل محلہ کے ماں بیٹا، غیبی نگر کی ماں بیٹی سمیت کنیری میں رہائش پذیرایک شخص کی شمولیت ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صحت مند ہونے والے سات مریضوں میں پانچ بھیونڈی اور دو کا نام ممبئی کے اعداد وشمار میں درج ہونگے۔

اس طرح بھیونڈی شہر میں اب تک کورونا سے متاثر کل 32 مریضوں میں سات مریض صحت مند ہوگئے ہیں۔ان میں ایک کی موت ہو گئی اور اب 22 کا علاج چل رہا ہے۔

صحت مندمریض جب اندرا گاندھی اسپتال سے باہر آئے تو آئی جی ایم اسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر انل تھورات اوراسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں نے ہم ہوں گے کامیاب ایک دن کا گیت گاکران پرپھول برساتے ہوئے صحت مندمریضوں کا استقبال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details