اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: شدید گرمی میں پانی کے لیے ترستے لوگ

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم شہر بھیونڈی سے تقریباً 12 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک درجن گاؤں میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں۔

By

Published : Jun 4, 2020, 6:56 PM IST

پانی کی تلاش
پانی کی تلاش

بھیونڈی سے متصل آلکھی ولی گاوں، ٹھاکر پاڑہ، امبر پاڑہ، بھویال پاڑہ، دھولسانہ پاڑہ،کھولات پاڑہ، مورے پاڑہ سمیت اطراف کے دس تا بارہ گاؤں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

پانی کے لیے ترستے لوگ، ویڈیو

ان گاؤں کے مکین پانی کی تلاش میں تیز دھوپ میں تین سے پانچ کلو میٹر پیدل نکلتے ہیں جبکہ اطراف میں واقع ندی نالے اور کنوئیں پوری طرح سوکھ چکے ہیں۔

مقامی افراد ندی، نالے اور کنوؤں سے ایک ایک بوند پانی حاصل کر کے اپنی پیاس بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ آلودہ پانی کے استعمال سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

کورونا وباء کے سبب ضلع انتظامیہ ان گاؤں کے باشندوں کے لیے ٹھوس اقدام تو دور ابھی تک کوئی بھی افسر ان پریشان حال لوگوں کی خیریت پوچھنے نہیں آیا۔

پانی کی تلاش

مقامی افراد کے مطابق چند برس قبل حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کر کے 'جل شیوار' اسکیم کے تحت محکمہ جنگلات کے علاقے میں 12 تا 14 باندھ کی تعمیر کی گئی تھی تاکہ مذکورہ علاقوں میں گرمی کے دنوں میں پانی کی کوئی تکلیف نا ہو۔

لیکن ٹھیکیداروں کے ناقص درجہ کے کام کے سبب تعمیر کے ایک سال میں باندھ ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ مقامی باشندے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details