اردو

urdu

مہاراشٹر میں ںئی حکومت سازی، کانگریس کا شدید ردعمل

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مہاراشٹر میں حکومت سازی کے فیصلے پر کہا کہ یہ جمہوریت سے سودے بازی کرنا اور اس کی سپاری لینا ہے۔

By

Published : Nov 23, 2019, 10:48 AM IST

Published : Nov 23, 2019, 10:48 AM IST

مہاراشٹر میں ںئی حکومت سازی، کانگریس کا شدید ردعمل


رندیپ سنگھ سرجے والا نے مہاراشٹر میں نئی حکومت سازی پر ٹوئٹ کر کے کہا ' مجھے مت دیکھو یوں اجالے میں لاکر، سیاست ہوں میں کپڑے نہیں پہنتی'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ جمہوریت سے سودے بازی اور جمہوریت کی سپاری لینا ہے'۔

مہاراشٹر میں ںئی حکومت سازی، کانگریس کا شدید ردعمل
اسی تعلق سے کانگریس کے سینیئر رہنما راشد علوی نے کہا کہ آج جو کچھ بھی مہاراشٹر میں ہوا، اس فیصلے کی وجہ سے ملک بھر میں لوگ سیاستدانوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے۔
مہاراشٹر میں ںئی حکومت سازی، کانگریس کا شدید ردعمل

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جو لمبی فہرست ہے جس میں میگھالیہ، گوا، منی پور، ہریانہ اور دیگر شامل ہیں۔ جس طریقے سے بی جے پی حکومتیں بناتی جا رہی ہیں، مہاراشٹر اس فہرست کا نیا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نئے بھارت کی بات کرتے ہے، اس نئے بھارت میں نظریات، خیالات کا کوئی مطلب نہیں ہے یہ اقتدار کا ننگا ناچ ہے جسے اس ملک کی عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details