اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس این سی پی اتحاد کا ہی وزیراعلیٰ ہوگا' - بالا صاحب تھورات نے بھارتیہ جنتا پارٹی و شیوسینا پر تنقید

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی بالا صاحب تھورات نے بھارتیہ جنتا پارٹی و شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'رواں انتخابات کے بعد ریاست میں کانگریس، این سی پی و دیگر اتحادی جماعتوں کا ہی وزیراعلیٰ ہوگا۔'

ریاستی صدر و ایم ایل اے بالا صاحب تھورات

By

Published : Oct 9, 2019, 11:35 PM IST

'بالا صاحب تھورات نے کہا کہ 'بی جے پی و شیوسینا کی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے، اس حکومت کو اب عوام ضرور سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں عوام کانگریس و این سی پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کوہی کامیاب کرے گی۔

تھورات نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کے کسان اور محنت کش طبقہ انتہائی مشکلات میں گرفتار ہوگئے ہیں، بیروزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اب اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری و ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی و لوگوں کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا خواب دکھا کر بی جے پی حکومت نے کسانوں سمیت ملک کی عوام کو ھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اول نمبر پر رہنے والی ریاست مہاراشٹر آج پانچ برس بعد تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس کے لیے بی جے پی کی فڑنویس حکومت ذمہ دار ہے۔

بالا صاحب تھورات نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں بدعنوانی کو پھیلایا ہے، بی جے پی حکومت سام دام دنڈ بھید کا استعمال کررہی ہے اور حزب اختلاف کو ختم کرنے کے لیے نہایت اوچھی سیاست کررہی ہے، ایسی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details