مالیگاؤں: عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں پوی دنیا متاثر ہوئی ہے، وہیں مدارس بھی اس وبا سے مکمل طور پر متاثر ہیں۔
مالیگاؤں: مدارس پر کورونا وبا کے بُرے اثرات - مدارس کا مالی انحصار عوامی چندے پر منحصر ہوتا ہے
ملک میں زیادہ تر مدارس کا مالی انحصار عوامی چندے پر منحصر ہوتا ہے، لیکن کورونا وبا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی پر عائد پابندی اور چرم کی قیمت نہ کے برابر ہونے سے مدارس کو کافی مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
ملک میں زیادہ تر مدارس کا مالی انحصار عوامی چندے پر منحصر ہوتا ہے، مدارس کے اساتذہ رمضان المبارک کے ایام میں متعدد علاقوں کا دورہ کرکے مدارس کے لئے چندہ اکٹھا کرتے ہیں اور انہی چندوں سے مدارس کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔
مزید پرھیں:مالیگاؤں:عضبا سوسائٹی کی جانب سے مفت میں طلبا کا اکاؤنٹ کھول رہی ہے
انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے مدارس کی حالت بیرون علاقوں کے مدارس کے برعکس بہتر ہے یہاں اساتذہ کو تنخواہ بھی دی جارہی ہے اور دیگر اخراجات بھی پورے ہورہے ہیں لیکن حالات پہلے کی طرح نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ بیرون علاقوں کے اکثر مدارس میں مالی تعاون حاصل نہ ہونے کے سبب اساتذہ کی تنخواہیں روک دی گئیں یا طلبا کو اساتذہ سمیت کسی دیگر بڑے مدارس میں منتقل کردیا گیا۔