اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع چمپا چوک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی اذان دی گئی۔ اجتماعی اذان کا اہتمام رضااکیڈمی کی جانب سے کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں اور عمر رسیدہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر بابری مسجد منہدم کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور قصور واروں کو فوری سزائیں دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ Azan and Prayers On Babri Masjid Anniversary
Babri Masjid Anniversary بابری مسجد کی برسی پر اورنگ آباد میں اجتماعی اذان و دعا کا اہتمام - اورنگ آباد میں اجتماعی اذان و دعا کا اہتمام
تاریخی بابری مسجد شہادت Babri Masjid Demolition کی 29ویں برسی کے موقعے پر اورنگ آباد میں رضا اکیڈمی Aurangabad Raza Academy کی جانب سے چمپا چوک علاقے میں اجتماعی اذان کا اہتمام کیا گیا۔ رضا اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اجتماعی اذان کا مقصد نئی نسلوں کو بابری مسجد معاملے سے واقف کروانا ہے۔
واضح رہے پچھلے تیس سال سے چمپاچوک میں اجتماعی اذان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رضا اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس اذان کا مقصد نئی نسلوں کو بابری مسجد کے معاملے سے واقف کروانا ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کے 30 برس مکمل ہو چکے ہیں۔ بابری مسجد کی تعمیر 1528 میں ہوئی تھی۔ بابری مسجد نے کئی ادوار دیکھے ہیں۔ سنہ 1992 میں چھ دسمبر کو سخت گیر ہندو نظریے کے حامل افراد اور کارسیوکوں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا جس کے بعد ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے۔ Azan and Prayers On Babri Masjid Anniversary
یہ بھی پڑھیں : Babri Masjid Demolition Anniversary بابری مسجد سانحہ: کب کیا ہوا-ایک نظر