ممبئی:معروف مصنف اور کالم نویس اور سابق سرکاری افسر اثر ستار آج شب یہاں شمالی مغربی علاقے باندرہ میں انتقال کرگئے ہیں، دو روز قبل انہیں دماغ میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا اور آج انہوں نے مغرب کے بعد داعیٔ اجل کو لبیک کہا۔ رات دیر گئے ان کی تدفین جوہو قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔
Author, Columnist Asar Sattar Dies in Mumbai: معروف مصنف، کالم نویس اثر ستار کا ممبئی میں انتقال
معروف مصنف، کالم نویس اثر ستار دماغ میں تکلیف کے باعث انتقال کرگئے۔ سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے مختلف اخبارات میں لکھنا شروع کیا اور وہ ہر ایک موضوع پر لکھتے تھے۔ وہ فلم، ثقافت اور ادب پر دسترس رکھتے تھے۔ ساتھ ہی ان کی یادداشت بھی اچھی تھی۔ Author, Columnist Asar Sattar Dies in Mumbai
مرحوم اثر ستار کی عمر 75 سال بتائی گئی ہے، ان کا تعلق ناسک سے تھا۔ پسماندگان میں بیوہ، بیٹی اور بیٹا ہے، ایک بیٹے کا چند سال پہلے انتقال ہوگیا تھا، اثر ستار حکومت مہاراشٹر میں ایکسائز محکمہ میں تھے اور اندھیری اور باندرہ میں تحصیل دار رہے۔ سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے مختلف اخبارات میں لکھنا شروع کیا اور ہر ایک موضوع پر لکھتے تھے۔ وہ فلم، ثقافت اور ادب پر دسترس رکھتے تھے۔ ساتھ ہی ان کی یادداشت بھی اچھی تھی، پرانے اداکاروں اور ادیبوں سے بہتر تعلقات رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: