اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مظاہرے میں معصوموں کی خوابیدہ صلاحیتیں اجاگر ہو رہی ہیں

اورنگ آباد کا شاہین باغ ایک طرح سے نوجوانوں اور نئی نسل کی ذہن سازی کا مرکز بن گیا ہے، اس کے علاوہ ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارے کا فقیدالمثال مظاہرہ یہاں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اورنگ آباد کا شاہین باغ
اورنگ آباد کا شاہین باغ

By

Published : Feb 4, 2020, 9:15 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:46 AM IST

ماں کی گود کو بچوں کی پہلی درسگاہ کہا جاتا ہے، اس کا عملی نمونہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے شاہین باغ میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں مائیں اپنے جگر گوشوں کو ساتھ لے کر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج درج کروارہی ہیں۔

اورنگ آباد کا شاہین باغ ، ویڈیو

وہیں اورنگ آباد کا شاہین باغ معصوم جذبات کی ترجمانی کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہورہا ہے اور معصوم بچے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔

یہ بچی محض ایک مثال ہے جبکہ ایسے درجنوں معصوم لڑکیاں اور لڑکے شاہین باغ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر بکھیر رہے ہیں۔

کہتے ہیں ایک خاتون بیدار ہوتو کئی نسلیں بیدار ہوتی ہیں، ایسا ہی کچھ نظارہ اورنگ آباد کے شاہین باغ میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ننھے منھے بچے پورے جوش وخروش کے ساتھ اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کررہے ہیں وہ بھی شائستگی کے ساتھ۔

اورنگ آباد کا شاہین باغ

آٹھ جنوری سے اورنگ آباد کے حمایت باغ میں دہلی کے شاہین باغ مظاہرین کی حمایت میں زنجیری ہڑتال شروع ہوئی، گزشتہ پانچ ہفتوں سے شہر کی خواتین و طالبات بلاناغہ اس میں شرکت کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ متنازع قانون واپس نہیں لیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔

اورنگ آباد کا شاہین باغ ایک طرح سے نوجوانوں اور نئی نسل کی ذہن سازی کا مرکز بن گیا ہے، اس کے علاوہ ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارے کا فقیدالمثال مظاہرہ یہاں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details