اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو ادب کے جدید رجحانات کے عنوان پر دو روزہ سمینار

اردو ادب کے جدید رجحانات عنوان کے تحت مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں قومی سطح کا دو روزہ سمینار منعقد کیا گیا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تشریف لائے ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

By

Published : Jan 14, 2020, 7:54 PM IST

اس سیمینار میں اردو ادب کی سمت اور رفتار کو جدید تقاضوں سے کیسے آگے بڑھا جاسکتا ہے اس پر روشنی ڈالی گئی۔

دہلی کے معروف نقاد وادیب پروفیسر عتیق اللہ نے سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی شیرینی، وسعت اور ہمہ گیریت کا زمانہ قائل ہے اردو کی کسی بھی صنف نے ہمیشہ بدلتی قدروں اور جدید تقاضوں کا احاطہ کیا ہے لیکن موجودہ دور میں ادب پر ابہام کی کیفیت طاری ہے۔

این سی پی یو ایل، ڈاکٹر رفیق زکریا سینٹر فار ہائیر لرننگ اور کریسنٹ ایجوکیشن آیند ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس سمینار میں ملک کی مختلف ریاستوں کے نامور ادیبوں اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔

اورنگ آباد میں قومی سطح کا دو روزہ سمینار

این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد نے اس سمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر انھوں نے سمینار کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ یہ سمینار ادب کو نئی جہت عطا کرے گا۔

دو سیشن میں ہوئے اس سمینار میں بارہ سے زائد ریسرچ اسکالرز نے منفرد اور اچھوتے موضوعات پر اپنے مقالے پیش کیے ان مقالہ جات کی کافی ستائش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ ادب کو نئی سمت عطا کرنے میں یہ کاوش کارگر ثابت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details