اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس کا دو روزہ سیمینار - مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد

ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس اور مولانا آزاد کالج کے اشتراک سے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں دو روزہ سیمینار ہونے جارہا ہے اس سمینار میں ملک کے نامور دانشور اور ریسرچ اسکالرز کی شرکت متوقع ہے۔

ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس کا دو روزہ سیمینار
ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس کا دو روزہ سیمینار

By

Published : Jan 30, 2020, 8:20 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:58 PM IST

سمینار میں ملک بھر کے سے زائد سوشل اسکالر اپنے مقالہ جات پیش کریں گے اس سمینار کا مقصد خاندانوں کو درپیش مسائل کا حل اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے یہ سمینار یکم فروری کو شروع ہوگا اس بات کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دی گئی۔

سیمینار کے کنوینر شاداب منور نے بتایا کہ سیمینار میں کل پانچ سیشن ہوں گے اور ایک سیشن میں پانچ مقالے پیش کیے جائیں گے اور اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جائے گا

ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس کا دو روزہ سیمینار

پروفیسر حسیب صدیقی نے اس تعلق سے بتایا کہ سیمینار کا موضوع گھریلو تعلیم، نظریات اور ان کے حل جیسے متعدد چیزوں پر مبنی ہے کیونکہ سماج میں خاندان ایک بنیادی جزو ہوتا ہے۔

ایڈووکیٹ راشد بیانانی نے بتایا کہ مغربی ممالک کا خاندانی نظام اور مشرقی ممالک کے خاندانی نظام کے سماج پر کیا اثرات ہوتے ہیں اس تعلق سے بھی کی گئی تحقیقات کو سیمینار میں ہیش کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details