اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مسجد کو مطالعاتی مرکز بنانے کی مہم تیز

اورنگ آباد میں واقع عرب کھڑکی مسجد میں ایک اسٹڈی سینٹر قائم کیا گیا، اس لائبریری کا مقصد نئی نسلوں کو تعلیم سے جوڑنا، ان میں مذہبی اقدار پروان چڑھانا اور مساجد کو آباد کرنا ہے۔

اورنگ آباد: مسجد کو مطالعاتی مرکز بنانے کی مہم تیز
اورنگ آباد: مسجد کو مطالعاتی مرکز بنانے کی مہم تیز

By

Published : Sep 11, 2021, 5:11 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد شہر میں واقع سبھی مساجد میں اسٹڈی سینٹر بنانے کی مہم تیز کر دی گئی ہے، اس دوران آج اورنگ آباد میں واقع عرب کھڑکی مسجد میں ایک اسٹڈی سینٹر قائم کی گئی۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا محفوظ الرحمان نے مسجد عرب کھڑکی میں لائبرری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس لائبریری کا مقصد نئی نسلوں کو تعلیم سے جوڑنا، ان میں مذہبی اقدار پروان چڑھانا اور مساجد کو آباد کرنا ہے، مساجد صرف عبادت کا مرکز نہیں بلکہ یہ ہمارے لیے ہمہ جہت تربیتی کا بھی مرکز ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

مولانا کے ہاتھوں شہر کی تیسری مسجد میں بچوں کی لائبرری کا قیام عمل میں آیا، اس موقع پر تقریب میں موجود طلبا وطالبات کو بچوں کا رسالہ’’ ماہنامہ بچوں کی دنیا‘‘ مفت میں تقسیم کی گئ۔ افتتاحی پروگرام سے قبل مولانا محفوظ الرحمان فاروقی نے جمعہ کے خطبے میں تعلیم کی اہمیت اور نئی نسلوں کی تربیت پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر میں سترہویں لائبرری کا قیام عمل میں آیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details