اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: عبدالستار کے استعفی پر تذبذب - شیوسینا

شیوسینا کے رکن اسمبلی عبدالستار نے مملکتی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا لیکن اس استعفی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

عبدالستار کے استعفی پر تذبذب
عبدالستار کے استعفی پر تذبذب

By

Published : Jan 4, 2020, 8:38 PM IST

قیاس لگایا جا رہا ہے کہ عبدالستار کابینی درجے کی وزارت چاہتے تھے اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے عبدالستار کی قربت بھی استعفی کی وجہ بتائی جارہی ہے لیکن بی جے پی نے اس بات کی تردید کی ہے۔

عبدالستار کا مملکتی وزیر کے عہدے سے دینے کے بعد شیوسینا کے سینیئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد ضلع پریشد انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کے فارمولے پر عمل ہونا تھا جس کے تحت کانگریس امیدوار کو ضلع پریشد کا صدر منتخب کرنا طے پایا تھا لیکن عبدالستار نے مہا وکاس اگھاڑی کے موقف کی مخالفت کی

چندر کانت کھیرے کے مطابق عبدالستار نے اگھاڑی مخالف رویہ اپنایا ہے۔

شیوسینا رہنما نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پیسے کے زور پر یہ داؤ کھیل رہی ہے۔

جبکہ اس معاملے میں عبدالستار کے فرزند عبدالسمیر نے کہا کہ انہیں اس استعفی کی بابت کسی بھی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details