اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: خصوصی ٹرین سے طلباء کی دہلی سے واپسی - خصوصی ٹرین

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے سینکڑوں طلباء جو دہلی میں 'یو پی ایس سی' اور 'میڈیکل' کی تعلیم حاصل کر رہے تھے وہ خصوصی ٹرین کے ذریعے اپنے شہر اورنگ آباد پہنچے۔

طلباء کی دہلی سے واپسی
طلباء کی دہلی سے واپسی

By

Published : May 22, 2020, 8:03 PM IST

دہلی سے روانہ خصوصی ٹرین کے ذریعے اورنگ آباد کے سینکڑوں طلباء اورنگ آباد پہنچ گئے، یہ طلبا دہلی میں 'یو پی ایس سی' اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، ان کی واپسی کا انتظام مرکزی اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے عمل میں آیا۔

طلباء کی دہلی سے واپسی، ویڈیو

اورنگ آباد پہنچنے طلباء نے بخیر و عافیت گھر واپسی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ای ٹی وی بھارت کی ٹیم سے بات چیت میں ان طلباء نے اپنے تجربات بھی بیان کیے۔

طلباء سے مل کر ان کے والدین انتہائی جذباتی ہوگئے تاہم ان طلباء کو 14 دن تک کوارنٹائن میں گزارنا ہے، تیس گھنٹے کا سفر طے کرکے اورنگ آباد پہنچے طلباء کو دیکھ کر ان کے والدین اور رشتہ دار جذباتی ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details