اورنگ آباد:مہاراشٹر كے اورنگ آباد میں اگنیویر بھرتی کے لیے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں تقرری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع نوجوانوں کو رات کے اندھیرے میں دوڑ اور فزیکل ٹیسٹ دینا پڑ رہا۔ سولہ سو میٹر کی دوڑ نوجوانوں كے لئے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔ دستاویزات کے معاملے میں بھی امیدواروں کو پریشانی ہورہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے ان امیدواروں کے لیے قیام کی کوئی سہولت فراہم نہیں كی گئی ہے۔ social organisation provided foods to agniveer candifates
اورنگ آباد میں اگنی ویر امیدواروں کو طعام و قیام کا مسئلہ
آرمی کی اگنیویر بھرتی کو لے كر امیدواروں نے ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے کہنا ہے کہ چار سال کے لئے آرمی میں کام کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے لیکن اس کے بعد کیا مستقبل ہوگا، اس كے بارے میں كسی كو كچھ معلوم نہیں ہے۔ امیدوار نے بتایا ہے کہ ایک مہینہ پہلے اگنی ویر بھرتی کے امتحانات کا ہال ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ اورنگ آباد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی بھرتی کے امتحانات لئے جارہے ہیں لیکن سرکاری انتظامات کچھ خاص نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Seminar on Quran in Aurangabad قرآن کریم صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ
وشنو بڑے ڈسٹرکٹ سینیک کلیان افسر کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں ان سے بھی امیدواروں کے دستاویزات کی جانچ کی جاتی ہے۔ ان امیدواروں کی چیسٹ اور ہائٹ
امیدواروں کی پریشانی کا سامنا كرنے كو لے كر اورنگ آباد کے ركن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے جب ٹویٹ کیا تو کچھ رضاکار تنظیمیں آگے آئیں اور ان امیدواروں کے طعام کا انتظام کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے نوجوانوں کے کھانے کا انتظام کیا ہے۔ وشنو بڑے ڈسٹرکٹ سینیک کلیان آفیسر کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں ان سے بھی امیدواروں کے دستاویزات کی جانچ کی جاتی ہے۔ ان امیدواروں کی چیسٹ اور ہائٹ دیکھنے کے بعد انہیں سولہ سو میٹر گراؤنڈ میں دوڑ کے لئے بھیجا جاتا ہے اور بعد میں ان سبھی امیدواروں کا میڈیکل کیا جائےگا۔
دانش خان اسلم خان کے فرزند نے بتایا کہ انہوں خبر پتہ چلی تھی کہ اگنیویر بھرتی میں آئے امیدواروں کو کھانے کی بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔اس کے بعد آرمی کی جانب سے ایک میٹنگ رکھی گئی ۔اس میں اسلم خان گروپ نے کہا کہ پچیس ہزار امیدواروں کے کھانے کا انتظام یہ لوگ کریں گے جس کے بعد ہر روز اسلم خان گروپ کی جانب سے سے اگنیویر نوجوانوں امیدواروں کے لئے ہزاروں فوڈ پیکٹ بنائے جاتے ہیں یہی پیکنگ ہونے کے بعد ملیٹری کی گاڑی آتی ہے اور ان پیکٹ کو لے کر آگنیویر بھرتی کے امیدواروں میں کھانا تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
اگنیویر اسکیم کے تحت تیس اگست تک نوجوانوں کو چار سال کے لئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، اس بھرتی کے لیے مراٹھواڑہ کے قریبی اضلاع سے تیس ہزار کے قریب نوجوان اورنگ آباد پہنچے ہیں، ان کے کھانے کا انتظام تو ہوگیا لیکن بہت سارے معاملات ابھی حل طلب ہیں