اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں آرہی ہے - کورونا وائرس کے متاثرین

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں 31 مارچ تک حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کی جارہی ہے لیکن عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔

عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں
عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں

By

Published : Mar 24, 2020, 10:07 PM IST

اورنگ آباد شہر میں کووڈ 19 کی مریضہ کے صحتیاب ہونے پر اسے گھر بھیج دیا گیا، اس کے بعد سے شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا لیکن ضلع انتظامیہ اور پولیس مستعد ہے۔

عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں، ویڈیو

اس لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم عوامی سطح پر جس بیداری کا ثبوت دینا چاہیے وہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے اس لیے شہر میں جگہ جگہ چیک پوسٹ لگا کر اب شہریان کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور غیر ضروری طور پر گھومنے والوں پر پولیس کاروائی بھی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details