اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے پولیس کمشنر نے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے آزاد کرانے کے لیے مہم چلانے کی بات کہی ہے۔

شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم

By

Published : Aug 21, 2019, 11:41 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:09 PM IST

گزشتہ روز اورنگ آباد کی دادا کالونی نامی علاقے میں فیروز خان نامی ایک شخص کو قتل ہوا تھا اور ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے مین یہ قتل ہوا ہے لیکن جب پولیس نے مزید تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ نشی کے عادی نوجوانوں نے معمولی تکرار پر نوجوان کا قتل کر دیا تھا۔

شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم، ویڈیو

اس بابت شہر کے پولیس کمشنر چرنجوی پرساد نے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک رکھنے اور نوجوانوں کو اس بری لت سے آزاد کرانے کے لیے منشیات مہم چلائی جائے گی جس میں شہر کے ڈاکٹرز، سماجی رضا کار اور فلاحی اداروں کی مدد لی جائے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہر کے جرائم پیشہ افراد پر بھی شکنجہ کسا جائے گیا اور جو نوجوان نشے کی لت میں مبتلاء ہیں ان کا علاج کیا جائے گا جبکہ گزشتہ تین ماہ میں 150 سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details