اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر میں پی ایف آئی کے 20 کارکنان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔ وہیں اورنگ آباد شہر سے چار پی ایف آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر اورنگ آباد پی ایف آئی ضلع صدر شیخ عمران نے ای ٹی وی بھارت سے تفصیلی بات کی۔ شیخ عمران کا کہنا ہے کہ انہیں صبح 8 بجے پتہ چلا کہ ایسی کارروائی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے اورنگ آباد ممبران پر بھی ہوئی ہے۔ATS Arrested PFI Members
اورنگ آباد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر عمران نے کہا کہ اے ٹی ایس نے کس بنیاد پر پی ایف آئی ممبران کو اپنی حراست میں لیا ہے۔ اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہے۔ ساتھ ہی عمران کا کہنا ہے کہ ہم اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے لئے کام کرتے ہیں اور شہر کے لوگوں کی بھلائی کے لیے ہی ہمارے ممبران عوام سے پیسے جمع کرتے ہیں۔ عمران کہتے ہیں کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو الگ طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔ پی ایف آئی سوشل ورک کرتی ہے، اگر ماضی میں دیکھیں گے تو کورونا وبا کے وقت لوگ ایک دوسرے سے ڈر رہے تھے، اس وقت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کورونا کے مریضوں کو آخری وقت کی رسومات ادا کی جاتی تھی۔ Shaikh Imran on ATS Over Arresting of PFI Members