اورنگ آباد:اورنگ آباد میں پتنگ اور مانجہ کاروبار سے منسلک افراد غیر قانونی طریقے سے نائلون مانجہ کی خرید وہ فروخت کر رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے اس نائلون مانجہ کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اب میونسپل انتظامیہ نے اس معاملے میں سخت رویہ اختیار کر لیا ہے۔
میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جی سریکانت نے نائلون مانجہ فروخت کرنے والوں کو سخت وارننگ دی ہے، کہ جو پتنگ بیچنے والے نائلون مانچہ فروخت کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔ان کی دکانوں پر میونسپل کارپوریشن کے بلڈوزر چلائے جائیں گے۔ شہر میں پتنگ اڑاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
بمبے ہائی کورٹ نے بھی نائلون مانجہ بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ پولیس انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اب نائلون مانجھا بیچنے والوں پر ایکشن لے رہی ہے، اور کارروائی کر رہی ہے۔ دیکھا جا رہا ہے کہ دکاندار انتظامیہ کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔ انتظامیہ اس بات پر زیادہ توجہ دینے جا رہی ہے کہ پتنگ بازی میں اضافہ ہونے والا ہے۔ تاہم پتنگ اڑاتے ہوئے نائلون مانجہ کا استعمال نہ کرے۔ عدالت نے نائلون مانجے کی فروخت پر پابندی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔