اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات نہیں ہونے پرعوام میں بے چینی اورنگ اباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 2019 میں ہونے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا، لیکن اب تک اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات نہیں ہو پائے ہے۔اس کی وجہ سے میونسپل ایڈمنسٹریٹر شہر میں سبھی ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔
اس ضمن میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر محلوں میں کارپوریٹرز ہوتے تو علاقے کے لوگوں کو دشواری نہیں ہوتی، کیونکہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ علاقے میں کارپوریٹر نہیں ہونے کی وجہ سے گندگی جوں کی توں پڑی رہتی ہے،علاقے میں صاف صفائی نہیں ہوتی ساتھ ہی علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہوتے ہیں،کی عام لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف کارپوریٹرز علاقے میں صاف صفائی اور ترقیاتی کام نہیں کرتا، بلکہ یہ کئی سارے مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں، اگر پولیس اسٹیشن میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو کارپوریٹر اس علاقے کی پولیس اسٹیشن میں جا کر عام لوگوں کے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر شارق نقشبندی کا کہنا ہے کہ انتخابات جمہوری نظام کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے، اسی لیے مرکزی اور ریاستی حکومت سبھی طرح کے انتخابات کرواتی ہے۔ لیکن مہاراشٹر کی 20 سے 22 ایسی میونسپل کارپوریشن ہے جہاں پر انتخابات ہوئے ہی نہیں اور وہاں پر ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے کام کیے جا رہے ہیں لیکن مقام مسائل کو لے کر عام شہریار پریشان ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی بات کے لیے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات نہیں کر سکتے ۔اس لیے ان کے علاقے کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یونانی دواؤں کے لیے ہمیں اپنا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ظہیر احمد
پچھلے کئی سالوں سے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں کارپوریٹر رہے عمر خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب چار سال کا عرصہ بھی جانے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں اور عمر خان کو ایسا لگتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر عوامی مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتی ہے۔ شہر میں آبی مسئلہ،جگہ جگہ کچرے کے انبار، راستوں پر ڈرینیج کا پانی بہہ رہا ہے،راستوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑچکے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے توجہ نہیں دی جاتی