اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: امتیاز جلیل کی انوکھی دیوالی - رکن پارلیمان امتیاز جلیل

دیوالی برادران وطن کا سب سے بڑا تہوار ہے اور لوگ اسے دھوم دھام سے مناتے ہیں لیکن ملک میں ایسے افراد بھی ہیں جو اس بڑے تہوار پر بھی تنہا ہوتے ہیں وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے گھر نہیں جا سکتے لیکن اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے موقع پر آشرم پہنچ کر بے سہارا افراد کے ساتھ دیوالی منائی اور ان کی تنہائی دور کرنے کی کوشش کی۔

امتیاز جلیل کی انوکھی دیوالی

By

Published : Oct 28, 2019, 10:06 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اورنگ آباد میں بے سہارا عمر رسیدہ لوگوں کے ساتھ دیوالی منائی۔

امتیاز جلیل کی انوکھی دیوالی، ویڈیو

امتیاز جلیل اپنے پورے خاندان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر واقع وردھا آشرم پہنچے اور بزرگ مرد و خواتین کو دیوالی کے تحائف پیش کیے نیز ان کے ساتھ مٹھائیاں کھائی اور آتش بازی کرکے آشرم کے لوگوں کے ساتھ جشن د یوالی منائی۔

اس موقع پر امتیاز جلیل نے آشرم میں مقیم افراد کو یقین دلایا کہ وہ ہر موقع پر ان کی خدمت کے لیے تیار رہیں گے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ وہ آشرم میں رکن پارلیمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک بیٹے کی حیثیت سے پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد کے اس آشرم میں دیڑھ سو سے زائد افراد مقیم ہیں جن میں 60 سے زائد خواتین شامل ہیں ان کی رہائش اور کفالت کا انتظام مفت میں کیا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details