مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اورنگ آباد میں منعقدہ طبی کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت معائنہ کیا اور دوائیں دی گئیں۔ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دی ہے۔
اورنگ آباد کے روشن گیٹ علاقہ میں مجلس کی جانب سے منعقدہ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹرو ں نے رضاکارانہ طور پر مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں۔ اس کیمپ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کو مفت میں دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔ دن بھر چلے طبی کیمپ سے سینکڑوں افراد نے استفادہ حاصل کیا۔