اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورونگ آباد میں انتظامیہ سے تاجر پریشان - اورنگ آباد

اورنگ آباد میں انتطامیہ کی جانب سے تاجروں کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت تو دی گئی ہے، لیکن کچھ ایسی شرائط بھی انتظامیہ نے رکھی ہیں، جن کی تکمیل دکانداروں کے لیے مشکل ہو رہی ہے۔

maharashtra
maharashtra

By

Published : Jun 19, 2020, 2:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کی مشروط اجازت دی گئی ہے، لیکن دکانداروں پر اتنی شرائط عائد کردی گئی ہیں، جس کی وجہ سے دکاندار کہہ رہے ہیں کہ کاروبار کریں یا شرائط کی تکمیل کریں۔

اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب لاک ڈاؤن تیس جون تک برقرار رہے گا، تاہم عام زندگی معمول پر رہے اس لیے دکانداروں کو آڈ-ایون فارمولے کے تحت شام پانچ بجے تک کاروبار کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

کاروبار کریں یا انتظامیہ کے شرائط کی تکمیل

ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے ہر دکان پر تھرمل گن، آکسی میٹر، سینی ٹائزر و اسٹینڈ لازمی قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کلکٹر رینک کے افسر دکانوں پر پہنچ کر ان پر جرمانہ عائد کررہے ہیں۔ پولیس اور ایس آرپی دستوں کے ساتھ سرکاری حکام کی اس کارروائی سے عوام میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

تین مہینے سے لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے دکانداروں نے بھوک سے بچنے اور بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کاروبار تو شروع کیا لیکن انتظامیہ کی سخت ہدایات ان کے لیے مرے پر سو درے کے مماثل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details