اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ex Corporator Majid Ahmed Protest خستہ حال سڑکوں پر پھول بکھر کر انوکھا احتجاج - اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن

جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن پر اقلیتی اکثریتی علاقوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم محلوں کو چھوڑ کر تمام علاقوں میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے گاندھی گیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستے پر گڑھوں کو پھولوں سے بند کرتے ہوئے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ Protest Against Aurangabad Municipal Corporation

خستہ حال سڑکوں پر پھول بکھر کر انوکھا احتجاج
خستہ حال سڑکوں پر پھول بکھر کر انوکھا احتجاج

By

Published : Mar 22, 2023, 5:32 PM IST

خستہ حال سڑکوں پر پھول بکھر کر انوکھا احتجاج

اورنگ آباد: جاگرن سمیتی مہاراشٹر کی جانب سے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن پر مسلم علاقوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تنظیم کی جانب سے میونسپل افسران کو ان کی ذمہ داری دلانے کی غرض سے راستے پر موجود گڑھوں کو پھولوں سے بند کرکے اپنا احتجاج درج کرایا گیا۔ سابق کارپوریٹر محسن احمد نے کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو کئی مرتبہ تحریری طور پر شکایت کرکے مسلم علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی کی جانب سے توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگ پریشان ہیں لیکن ان کی پریشانی دور کرنے کے لئے کسی نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی کے خلاف جن جاگرن سمیتی مہاراشٹر نے روشن گیٹ سے چمپا چوک تک راستوں پر موجود خطرناک گڑھوں پر پھول ڈال کر نا راضگی ظاہر کی۔ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔ ہماری بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ہم کس کے پاس اپنی فریاد لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Janta Dal Secular Protest In Malegaon مالیگاؤں میں کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج، مستقیم ڈگنیٹی حراست میں

جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد نے کہا کہ اگلے دو دن بعد ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے ۔میونسپل کارپوریشن بجٹ میں ماہ رمضان اور گنیش چتر تی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے پاس راستے کی تعمیر اور مرمت کے لئے فنڈ مختص کئے جانے کے باوجود اس پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روشن گیٹ تاکٹ کٹ گیٹ اور کٹ کٹ گیٹ تا پیر غیب صاحب درگاه ،چمپا چوک ،شاه بازار، چیلی پوره ،مدنی چوک واحد کالونی باری کالونی اور مدنی چوک تا گنج شہیدہ اور سیما دودھ ڈیری سمیع کالونی قیصر کالونی سے گزرنے والی سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی تو میونسپل کارپوریشن کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details