اردو

urdu

By

Published : Sep 7, 2021, 4:42 PM IST

ETV Bharat / state

وقف کی اراضی پر تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے: امتیاز جلیل

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں اقرا پری پرائمری اردو اسکول کی جدید عمارت کے افتتاح کی تقریب میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ وقف کی اراضی تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے گا۔

امتیاز جلیل
امتیاز جلیل

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اعلان کیا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ آف وقف کی کُھلی اراضی پر تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

اقرا پری پرائمری اردو اسکول کی جدید عمارت کا افتتاح

امتیاز جلیل اردو اسکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی کھلی اراضی پر اب بڑے تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قوم کے نو نہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔

امتیاز جلیل نے اساتذہ کو قوم کا معمار قرار دیا اور ریاست بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امتیاز جلیل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کورٹ ممبر نامزد

اس موقع پر معروف سائنسداں ڈاکٹر جاوید مکرم نے اساتذہ کی خدمات کو ثواب جاریہ سے تعبیر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details