اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: گنٹے واری اسکیم کی مدت میں توسیع کا مطالبہ - غیر قانونی املاک

ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ 'غیر قانونی پراپرٹی کو قانونی حیثیت دینے کے لیے لائی گئی اسکیم ''گنٹے واری اسکیم'' کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔ اسی طرح جو فیس وصول کی جارہی ہے وہ غریبوں کی سکت سے باہر ہے۔لہٰذا اسے کم کیا جائے۔'

گنٹے واری اسکیم کی مدت بڑھانے کا مطالبہ
گنٹے واری اسکیم کی مدت بڑھانے کا مطالبہ

By

Published : Oct 29, 2021, 4:43 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گنٹے واری اسکیم چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت غیر قانونی پراپرٹی کو قانونی حیثیت دی جا رہی ہے لیکن اس اسکیم کی آخری تاریخ تیس اکتوبر تک ہی ہے۔

گنٹے واری اسکیم کی مدت بڑھانے کا مطالبہ

اِس کے بعد غیر قانونی املاک پر ایک نومبر سے بلڈوزر چلانے کا کمشنر نے انتباہ دیا تھا جس کی مختلف تنظیمیں مخالفت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی

میونسپل کارپوریشن کی گنٹے واری اسکیم کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے محاذ کھول دیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پراپرٹی کو قانونی حیثیت دینے کی معیاد میں توسیع ہونی چاہیے۔ اسی طرح جو فیس وصول کی جارہی ہے وہ غریبوں کی سکت سے باہر ہے، اس لیے احمد نگر پیٹرن پر عمل کرتے ہوئے تمام اہالیان شہر کو موقع دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت غیر قانونی تعمیرات کو قانونی حیثیت دی جارہی ہے۔ اسکیم سے استفادہ کی آخری تاریخ تیس اکتوبر مقرر ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے غیر قانونی املاک پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details