اردو

urdu

اورنگ آباد: 4 دنوں میں کورونا کے 581 نئے کیسز

اورنگ آباد میں کوویڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد روز بہ روز ہونے والا اضافہ اب خطر ناک صورت اختیار کرچکا ہے۔

By

Published : Jun 23, 2020, 10:49 PM IST

Published : Jun 23, 2020, 10:49 PM IST

Aurangabad COVID-19 count reaches 3,836, death toll 206
اورنگ آباد: 4 دنوں میں کورونا کے 581 نئے کیسز

اورنگ آباد میں گزشتہ صرف 4 دنوں میں روزانہ اوسطاً 145 کے حساب سے ضلع میں 581 نئے مریض پائے گئے ہیں جس کے بعد اب جملہ مریضوں کی تعداد 3819 ہو چکی ہے۔جن میں آج صبح میں پائے گئے 163 مریض شامل ہیں۔ ان 3819 مریضوں میں سے ابتک 2046 شفایاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 203 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے نئے مصدقہ مریضوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے اور گزشتہ 4 دنوں میں 581 نئے مریض ملے ہیں۔ جن میں، 21 جون کو سب سے زیادہ 170افراد کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی تھی، اسی طرح 20 جون کو 122، اور 22 جون کو 126 نئے مصدقہ مریض پائے گئے تھے۔

آج 23 جون کی صبح تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 163 نئے مریض ملے ہیں۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے بعد یہاں اوسطاً روزانہ 100 سے زائد مریضوں کا اضافہ درج کیا جا ریاہے۔ جون کو لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے بعد 9 جون سے 15 جون تک 7 دنوں میں اورنگ آباد میں اوسطاً 100 مریضوں کا اندراج کیا گیا تھا۔ اور اس ایک ہفتہ کے دوران ، 9 جون کو 81، 10 جون کو 125، 11 جون کو 155، 12 جون کو 84، 13 جون کو 91، 14 جون کو 130 اور آج 15 جون کو 56 اس طرح 695 مریضوں کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی تھی اس دوران ضلع میں کوویڈ-19 مصدقہ مریضوں کی تعداد 2812 تھی، جس میں اب 1000 کا اضافہ ہو چکاہے۔

تاہم قابل اطمنان بات یہ ہے کہ ان میں سے 50 فی صد سے زائد ، لگ بھگ 54 فی صد مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور صرف اب 1570 مریض ہی زیر علاج ہیں۔ آج جو 163 مریض پائے گئے ہیں ان مریضوں میں 55 خواتین اور 108 مرد شامل ہیں۔آج اورنگ آباد ضلع میں پائے جانے والے مریضوں میں ،شیواجی نگر (4) ، سڈکو این چار ، جئے بھاوانی نگر (1) ، بودھ نگر ، جواہر کالونی (1) ، شیو شنکر کالونی (4) ، بائجی پورہ (1) ، ہمال واڑی ، ریلوے اسٹیشن کمپلیکس (1) ، سڈکو (1) ، تاناجی چوک ، شیوشنکر کالونی (1) ، اتم نگر (1) ، سمرتھ نگر (1) ، مہاڈا کالونی (1) ، عارف کالونی (1) ، کوٹلہ کالونی (1) ، عثمان پورہ (1) ، سڈکو این نو (3) ) ، امبیکا نگر (1) ، پڑےگاؤں (1) ، بھنوداس نگر (7) ، نیو نندنوان کالونی (1) ، وشنو نگر (1) ، الکا نگاری (1) ، پدم پورہ (5) ، کرانتی نگر (1) ، ناگیشور واڑی (2) ، نشتر واڑی (1) ، سڈکو این فائیو (2) ، این سہا ، متھورا نگر (3) ، گجنن نگر (6) ، اورنگ پورہ (1) ، جئے بھوانی نگر (8) ، سمبھاجی کالونی (1) ) ، نانک نگر (1) ، شیوونیری کالونی ، گارکھیڑا (1) ، مہاڈا کالونی ، دھوت اسپتال کے قریب (1) ، سڈکو این سکس (2) ، خدمت نگر ہاؤسنگ سوسائٹی (1) ، راج اونچائی ، سیون ہل کے قریب (1) ، جے سیکٹر ، مکند واڑی (1) ، بھگت سنگھ نگر (3) ، وِتھل نگر ، مکند واڑی (1) ، کناٹ پلیس (1) ، نیو وشال نگر (1) ، سری سیوگ ہاؤسنگ سوسائٹی (1) ، راجےسمبھاجی کالونی ، جادھاواڑی (1) ) ، مکند واڑی (2) ، مےور نگر (1) ، ایودھیا نگر (2) ، بودھواڈا چکل ٹھانہ (1) ، چکل ٹھانہ ہنومان چا اوک (2) ، سوریواڑی (1) ، وجئے نگر (2) ، گڑیکڑا مقامات (1) ، راشد پورہ (1) ، سیڈکو مہا نگر ، والج (4) ، جئے گجنن نگر (1) ، دیگر (1) ، کیلاس نگر (1) ، سڈکو این دو (3) ، جوہری واڑہ ، گلمنڈی (1) ، راجسمبھاجی نگر (1) ، بنسیال نگر (1) ، راما نگر (1) ، ہنومان نگر (2) ، ستارا کمپلیکس (1) ، مائر پارک (1)علاقوں کے مریض شامل ہیں ۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں پائے جانے والے مریضوں میں، منڈکی (2) ، سدھیویناائک ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ، بجاج نگر (2) ، راجاتیلک ہاؤسنگ سوسائٹی بجاج نگر (5) ، اویس چوک ، پنڈھر پور (1) ، گروتھ سینٹر کے قریب ، بجاج نگر (1) ، ہنومان مندر کے قریب ، بجاج نگر (2) ، سارا گوراو ، بجاج نگر (2) ، جئے بھاوانی چوک ، بجاج نگر (1) ، این گیاہ ، مایور نگر ، ہڈکو (2) ، پنچنگا ہاؤسنگ سوسائٹی ، بجاج نگر (1) ، دیپجیوتی ہاؤسنگ سوسائٹی بجاج نگر (1) ، سنجیو ہاؤسنگ سوسائٹی ، بجاج نگر (1) ، بی ایس این ایل گوڈاؤن کے قریب ، بجاج نگر (1) ، وڈگاؤں (1) ، وراج اونچائی ، بجاج نگر (1) ، دیپچیتانیا ہاؤسنگ سوسائٹی ، بجاج نگر (3) ، بھاگیودے ہاؤسنگ سوسائٹی ، بجاج نگر (1) ، اندراپرستھا کالونی ، بجاج نگر (1) ، کرماد (6) ، فتح میدان ، پھولمبری (1) ، ویویکانند کالونی ، پھولامبری (1) ، کولگھڑ (2) ، گاجگاؤں ، گنگا پور (1) ، لاسور ناکا ، گنگا پور (1) ، لکشمی کالونی ، گنگا پور (1) ، شیوور بنگلہ (2) ، کاویت کھیڈا ، وجی پور (1) ، شیوور (5) ، مدھالا پاڈا ، شیور ، ویجاپور (1)۔ کے مریض شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details