اورنگ آباد میں کورونا معاملات کے دوران شہریوں میں ذہنی تناؤ بڑھتا جارہا ہے۔ لوگوں کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے کے لیے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ، پیام انسانیت فورم اور دیگر این جی اوز کی مدد سے ماہرین نفسیات کا ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔اس ورکشاپ میں دو درجن سے زائد ماہر نفسیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں کونسلنگ سینٹر قائم کرنے اور پریشان حال لوگوں کی طبی امداد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اورنگ آباد: ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے کونسلنگ سنٹر
ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا کے بڑھتے واقعات اور بار بار لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی وجہ سے شہریوں میں ذہنی تناؤ بڑھتا جارہا ہے۔جس کے لیے اورنگ آباد کے این جی اوز کی مدد سے ماہرین نفسیات کا ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔جس میں طئے پایا گیا کہ اورنگ آباد میں مختلف علاقوں میں کونسلنگ سنٹر شروع کیے جائیں گے۔
اس موقع پر اورنگ آباد پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے سبھی این جی اوز کو مبارکباد دی اور کہا کہ شہر میں کورونا کی وجہ سے لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ایسے میں کونسلنگ سینٹر شروع ہونے کے بعد لوگوں کے ذہنی تناؤ کو کم کیا جا سکے گا۔
اس پروگرام کو منعقد کرنے والے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں کورونا کی وجہ سے فون پر ہی کونسلنگ شروع کی گئی تھی۔ جس میں کئی سارے لوگ پریشان حال تھے اور وہ لوگ فون پر ہی مشورہ کر رہے تھے اسی کو دیکھتے ہوئے کونسلنگ سینٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔