ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 19 اگست کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 106 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19258 ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع میں 602 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 14452 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4204 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 106 نئے معاملے
اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 19258 مریض سامنے آئے ہیں۔ 602 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں جبکہ 14452 صحتیاب ہوئے ہیں اور زیر علاج 4204 مریض ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 106 نئے معاملے
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمینٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔